لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر کا کینٹ کاﺅنٹی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ باولر محمد عامر ٹی ٹوینٹی ایونٹ میں کینٹ کی نمائندگی کریں گے ، اس حوالے سے کینٹ کاﺅنٹی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر سے معاہدہ ہونے پر خوش ہیں۔ اس حوالے سے کینٹ کاﺅنٹی نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر ٹیم کی کٹ کے ساتھ محمد عامر کی تصویر بھی شیئر کی ہے ۔ دوسری جانب کینٹ کاﺅنٹی کے ٹویٹر ہینڈل سے عامر کو اردو میں خوش آمدید کہا گیا اور دل کی ایموجی بھی شیئر کی ۔
🇵🇰 کینٹ میں خوش آمدید ، محمد عامر@iamamirofficial 🏏 #SuperKent
— Kent Cricket (@KentCricket) April 21, 2021