Thursday May 16, 2024

وزیرخارجہ کا دورہ ایران، ہمسائیہ ملک نے پاکستان پر لگائی بڑی پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا

تہران:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی کاشتکاروں کےلیےخوش خبری ہے، ایران نےپاکستانی کینوکی درآمد پرعائد پابندی کوختم کر نے کا اعلان کیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق ایران کے دورہ پر موجود شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بارڈرمارکیٹس کےقیام سےقانونی تجارت کوفردغ ملےگا،کل پاک ایران مشترکہ سرحد پربارڈرمارکیٹ کاخواب پوراہورہاہے،ایران نےپاک ایران مشترکہ بارڈرپرتجارتی مراکزکھولنےکی تجویزکوسراہا ہے۔سفارت کاروں کوپاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئےکاوشیں کرناہوں گی۔پاکستان اورایران کےدرمیان دوطرفہ تجارت کےوسیع مواقع موجودہیں۔دورےکامقصد پاک ایران اقتصادی اورتجارتی تعلقات مستحکم بناناہے۔پاکستان اورایران کےدرمیان مذہبی،تہذیبی اوردیرینہ تعلقات ہیں۔ایران جاناہمیشہ باعث مسرت ہوتاہے۔

FOLLOW US