Monday April 29, 2024

ترجمان پنجاب حکومت کی سعد رضوی کی رہائی کی خبروں پر وضاحت بعض میڈیا ہاوسز سعد رضوی کی رہائی کی غلط خبر دے رہے ہیں

لاہور : کچھ دیر قبل بتایا گیا تھا کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا ہے تاہم سعد حسین رضوی کی رہائی کی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے سعد رضوی کی رہائی کی خبروں پر وضاحت پیش کی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے سعد رضوی کی رہائی تردید کردی ہے،ان کا کہنا ہے کہ بعض میڈیا ہاوسز سعد رضوی کی رہائی کی غلط خبر دے رہے ہیں ۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ سعد رضوی کی رہائی مکمل پروسیجر کرنے کے بعد عمل میں لائی جاسکے گی۔خیال رہے کہ حکومتی ٹیم اور کالعدم قرار دی گئی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے اور امن وامان کی فضاء قائم کرنے کے حوالے سے مذاکرات ہوئے۔

مذاکرات کوٹ لکھپت جیل میں سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی کے ساتھ کیے گئے۔ مذاکرات میں حکومت کی جانب سے وزیرداخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر مذہبی امور، گورنر پنجاب چوہدری سرور ، وزیر قانون پنجاب راجا بشارت شریک ہوئے۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران ٹی ایل پی نے مزید مطالبات سامنے رکھ دیے ہیں، کالعدم ٹی ایل پی نے حکومت سے وزیرداخلہ شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ گرفتار کارکنان کی رہائی اور فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا بھی مطالبہ کیا گیا۔دوسری جانب کہ تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے بعد حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیدول تبدیل کرتے ہوئے اجلاس جمعرات کے بجائے آج طلب کرلیا ، حکومت کی جانب سے آج قومی اسمبلی اجلاس میں فرانسیسی سفیرکی ملک بدری سے متعلق قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے ، اس مقصد کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکرقومی اسمبلی کی زیرصدارت سہ پہر3 بجے ہوگا ، جس میں قرارداد نجی بزنس کے طورپرایوان میں پیش کی جائے گی کیوں کہ آج منگل قومی اسمبلی میں نجی کارروائی کا دن ہے ، اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد آج ایوان کومذاکرات کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔

FOLLOW US