Sunday May 5, 2024

شہباز شریف کی مبینہ ضمانت کافیصلہ عدالت نےنہیں ایک چپڑاسی نےسنایا ۔ شہزاد اکبر کا ایسا بیان کہ سب حیران ہوگئے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کی مبینہ ضمانت کافیصلہ عدالت نےنہیں ایک چپڑاسی نےسنایا۔شہزاد اکبر کا ایسا بیان کہ سب حیران ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے حتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی مبینہ ضمانت کافیصلہ عدالت نےنہیں ایک چپڑاسی نےسنایا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہزاد اکبر نے لکھا کہ سچ یہ ہے دونوں ججزز کا اتفاق نہیں ہوسکا، عدالتی کارروائی جاری تھی تو کچھ چینلز نےضمانت کی پیشگی خبرکس کی ایما پر چلائی، چیف جسٹس کواس بات کی تحقیق ضرورکرنی چاہیے۔شہزاداکبر نے لکھا کہ ن لیگی وکلا اور رہنماکیسےججزسےفیصلہ سنےبغیرقوم کوگمراہ کن بھاشن دیتےرہے،

شہبازشریف کی نکی جئی ہاں کیلئےبےتابی توسمجھ میں آتی ہے، ن لیگی معززوکلاکی بےایمانی سمجھ نہیں آتی۔مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کے سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری ہوا ، شہباز شریف کی ضمانت ایک جج نے منظور اور ایک نےمسترد کر دی تھی جس کے بعد ان کی ضمانت کھٹائی میں پڑ گئی، اب فیصلہ ریفری جج کریں گے۔شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست پر جسٹس اسجد جاوید نے اختلافی نوٹ لکھ دیا ہے، جاری ‏فیصلے کے ساتھ 2 رکنی بینچ ارکان نے الگ الگ نوٹ جاری کر دیے ہیں، جسٹس سرفراز ڈوگر نے لکھا کہ اب فیصلہ چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں، اور ریفری جج نامزد کیا جائے گا، ہم نےضمانت مشاورت سے منظور کی تھی لیکن جسٹس اسجد نے کہا اختلافی نوٹ لکھوں گا۔

FOLLOW US