Sunday May 19, 2024

کراچی کے نوجوانوں کا ایک گروپ جیل چورنگی کے قریب ایک اسٹال پر 10 روپے کلو پھل فروخت کرنے لگا

کراچی: رمضان المبارک میں جہاں ہر شے کی قیمت کو پر لگ جاتے ہیں وہیں پھل بھی مہنگے ترین بکنے لگتے ہیں، تاہم کراچی کے نوجوانوں نے اس کا ایک انوکھا حل ڈھونڈ نکالا۔کراچی کے نوجوانوں کا ایک گروپ جیل چورنگی کے قریب ایک اسٹال پر 10 روپے کلو پھل فروخت کر رہا ہے۔ اس کام میں ان نوجوانوں کو مخیر حضرات کی مدد بھی حاصل ہے جبکہ علاقے کے بچے بھی اپنے گھروں سے پھل لا لا کر انہیں عطیہ کر رہے ہیں۔ ان نوجوانوں نے بتایاکہ روزانہ 400 افراد آتے ہیں، لوگ زیادہ ہوجاتے ہیں اور پھل کم پڑجاتے ہیں لیکن وہ جیسے تیسے چلا رہے ہیں۔یہاں سے پھل خریدنے والے بھی بے حد خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہاں سے ملنے والے پھل بہترین کوالٹی کے ہیں۔ یہاں سے پھل خریدنے والوں میں زیادہ تر افراد کم آمدنی والے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

FOLLOW US