Monday May 6, 2024

فوج اور رینجرز کو پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات کیا جائے پی ٹی آئی نے این اے 249 میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے این اے 249 میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق این اے 249 ضمنی انتخابات سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف انصاف کے ارکان کے الیکشن کمیشن کے دفتر آمد ہوئی ہے۔پی ٹی آئی نے این اے 249 فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو جمع کروائی گئی تحریری درخواست میں استدعا کی فوج اور رینجرز کو پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر تعینات کیا جائے۔ جب کہ پولنگ کا دن بھی تبدیل کیا جائے ۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کی پولنگ اسکیم جاری کی ۔ حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس قرار دیا گیا ،

ادھر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی، ٹی ایل پی کے رکن سندھ اسمبلی اور 2 امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سید ندیم حیدر نے بتایا کہ پولنگ اسکیم تیار کرلی گئی ہے اور انتخابی عملے کے چنائو کا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا ہے، 29 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے 276 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے جن میں سے 76 مردوں،61 خواتین اور 139 پولنگ اسٹیشنز مشترکہ ہونگے، ان پولنگ اسٹیشنز میں 796 پولنگ بوتھس ہونگے، مردوں کے 458 اور خواتین کے پولنگ بوتھ کی تعداد 338 ہوگی۔ ندیم حیدر کے مطابق ،93پولنگ اسٹیشنز حساس اور183 انتہائی حساس ہیں، حلقے کا ایک بھی پولنگ اسٹیشن نارمل نہیں ہے۔ این اے 249 کے ووٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 591 ہے، 2 لاکھ 1 ہزار 656 مرد اور 1 لاکھ 37 ہزار 935 خواتین ووٹرز ہیں۔ ضمنی انتخاب کے لیے 2144 عملے کا چنائو کرلیا گیا، 276 پریذائیڈنگ اور 796 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران ہونگے، پولنگ افسران کی تعداد بھی 796 ہوگی، تمام پولنگ اسٹیشنز پر 276 نائب قاصد کو تعینات کیا جائے گا۔

۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر عبدالرحیم آرائیں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاق وزیر ریلوے اعظم سواتی، ٹی ایل پی کے رکن سندھ اسمبلی محمد قاسم جبکہ این اے 249 کے امیدوار نذیر احمد اور امجد اقبال آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں۔ نوٹس میں اعظم سواتی سے کہا گیا کہ وہ 8 اپریل کو پی ٹی آئی امیدوار امجد اقبال آفریدی کی انتخابی مہم میں شامل ہوئے جو کوڈ آف کنڈکٹ کے پیرا 17 کے تحت انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، بحثیت سینیٹر اور وفاقی وزیر اعظم سواتی الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔

FOLLOW US