Thursday May 2, 2024

آرمی چیف کا فوجی فاونڈیشن راولپنڈی کا دورہ، 100بستر کے ہسپتال کا افتتاح کیا

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاونڈیشن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے100بستر کے ہسپتال کا افتتاح کیا، انہیں جاری اور آئندہ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجی فاونڈیشن کی کارکردگی ، معیاری خدمات کی فراہمی کو سراہا اور مستقبل کے منصوبوں میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہائی کرائی ، آرمی چیف نے فوجی فاونڈیشن یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ سکول آف نرسنگ کا بھی افتتاح کیا۔ نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق فوجی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور 71 فیصد ملازمین سویلینز ہیں ، فوجی فاؤنڈیشن ملک کی تعمیر و ترقی ، خوشحالی میں مسلسل اہم کردار ادا کر رہاہے ،

صرف پچھلے سال کے دوران فوجی فاؤنڈیشن نے وفاقی اور صوبائی حکومتی کو بھاری رقم ادا کی ۔ فوجی فاؤنڈیشن نے ٹیکس ، ڈیوٹی اور لیویز کی مد میں تقریباً 175بلین روپے ادا کئے ۔ ریٹائرڈ فوجیوں کی فلاح کیلئے قائم ادارے سے آج لاکھوں سویلین افراد بھی مستفید ہو رہے ہیں، فوجی فاؤنڈیشن کے منصوبوں سے 90 لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں ، فوجی فاؤنڈیشن کے منصوبوں سے مستفید ہونےو الے افراد ملکی آبادی کا 4.5فیصد ہیں ۔تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بالخصوصی فوجی فاؤنڈیشن کی خدمات بے مثال ہیں ،دس برسوں میں فوجی فاؤنڈیشن نے صحت اور تعلیم کے شعبے پر 79 بلین روپے خرچ کئے ، 45 بلین روپے صحت،34بلین روپے تعلیمی منصوبوں پر خرچ ہوئے ۔ملک بھر میں فوجی فاؤنڈیشن کے 133تعلیمی ادارے قائم ہیں ۔

FOLLOW US