Friday April 26, 2024

اپوزیشن جماعتوں کی کشیدگی میں مزید اضافہ مسلم لیگ ن نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر ماننے سے انکار کردیا

اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر سینیٹ ماننے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میں یوسف ‏رضا گیلانی کواپنا اپوزیشن لیڈر سینیٹ نہیں مانتا۔ سینیٹر اعظم نذیر کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی قانون کے مطابق اپوزیشن لیڈر سینیٹ ہیں، ‏ایشوز ٹو ایشوز اپوزیشن لیڈر کے ساتھ چلیں گے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دکھ اس بات کا ہوا کہ یوسف گیلانی کے لیے میں نے بطور سینیٹر ووٹ مانگا تھا، مجھےاس ‏دن بھی کہہ دیا جاتا کہ آپ یوسف گیلانی کوووٹ نہ دیں اگر اعظم نذیر تارڑ پر اعتراض تھا تو ن ‏لیگ سے کسی اور کو منتخب کیا جاتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف یہ تھا کہ اعظم تارڑ قبول نہیں لہٰذا گیلانی کو ‏بنا دیتے ہیں، صادق سنجرانی نےکہا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے دیر ہو رہی ہے تو 4،5 لوگ ہم دیتے ہیں، میں ‏نے صادق سنجرانی کی اس بات کولائٹرموڈ میں لیا تھا۔ پارٹی صدر شہباز شریف کی ضمانت اور رہائی سے متعلق بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ شہبازشریف کسی ڈیل کے تحت باہرآئے ہیں۔ نیب نے شہبازشریف ‏کی ضمانت کی بھرپور مخالفت کی تھی شہبازشریف کےخلاف گواہان کے بیانات انہیں ملزم نہیں ‏ٹھہراتے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کیس سے متعلق شکوک وشبہات پیدا ہوئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف صرف ‏ہونا نہیں ہوتے ہوئے نظر بھی آنا چاہئیے شہبازشریف اورحمزہ شہبازپرایک ہی کیس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف ‏پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔

FOLLOW US