Monday May 6, 2024

بیماری توختم ہوگئی لیکن بختاورمیں ایک علامت اب بھی موجود۔ ایسی خبرآگئی جس سے جیالے پریشان ہوگئے

کورونا اوائرس کاشکارہونے کے بعد قرنطینہ میں موجود بختاور بھٹوکا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم ابھی ان میں ایک اہم علامت موجود ہے۔بختاور نے ” 2 اپریل کو میرا ک ر و ن ا کا ٹیسٹ مثبت آیاتھا، جس کے بعد قرنطینہ میں ہوں اور اب طبیعت میں بہتری آ رہی ہے”۔ اس ٹویٹ کو یاد دہانی قرار دیتے ہوئےبختاورنے سب کو محتاط رہنے اور کرونا سے بچاو کیلئے تمام تر ایس او پیز پرعمدرآمد کرنے کیلئے کہا تھا۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربختاور نے لکھا ” الحمداللہ، 10 دن قرنطینہ میں رینے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا ہے”۔بختاور نے اس دوران اپنے لیے پیغامات اور دعائیں بھیجنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ٹیسٹ منفی آجانے کے باوجود تاحال ان کی سونگھنے کی حس بحال نہیں ہوئی ہے۔

بختاور نے اپنے فالوورزکو پیغام دیا ” براہ کرم سماجی اجتماعات / افطاریوں سے پرہیز اور گھر میں روزہ افطار کرکے اس ماہ رمضان اپنے گھر والوں کا اضافی خیال رکھیں ”۔اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری بھی ک ر و ن ا کا شکار ہوچکے ہیں، انہوں نے 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی بختاور کی منگنی کی تقریب میں ورچوئل شرکت کی تھی۔بختاورکی شادی 29 جنوری کو کراچی کے بلاول ہاوس میں محمود چوہدری کے ساتھ ہوئی۔انگلینڈ کی یونیورسٹی آف ایڈنبرگ سے انگلش میں ماسٹرز آنرز کی ڈگری لینے والی بختاور کے شوہرمحمود چوہدری کے والدین محمد یونس اور والدہ ثریا بیگم کا تعلق لاہور سے ہے۔ محمود چوہدری 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے اور دبئی میں رہائش پزیر ہیں اور انہوں نے یونیورسٹی آف ڈرہم سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔

FOLLOW US