Friday April 26, 2024

جے یو آئی ف کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا

مانسہرہ : جمعیت علاء اسلام ف کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 2 ماہ سے روپوش رہنے والے مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ سے گرفتار کیا گیا ، جے یو آئی رہنماء کے خلاف ریاست مخالف بیانات کی وجہ سے مقدمہ درج تھا جس کی بناء پر انہیں گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں مانسہرہ جیل منتقل کر دیا گیا ، جمعیت علماءاسلام کے رہنما کی 3 پی ایم او کے تحت گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ فوج کے خلاف تقریر کرنے پر جے یو آئی کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لئے دائرہ کار قبائلی اضلاع تک وسیع کیا گیا ، جب کہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمے کے اندراج کا فیصلہ کیا گیا ہے ،

جب کہ دوسرے مرحلے میں ان کا نام ممکنہ طور پر ای سی ایل فہرست میں شامل کیا جائے گا ، اس سے پہلے مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لئے پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان کی حکومتوں سے بھی رابطہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی گرفتاری کے لئے قبائلی اضلاع تک توسیع کی گئی ، قبائلی اضلاع ، پاک افغان طورخم بارڈر ، ائیر پورٹس سمیت مختلف مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا گیا کہ مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لئے مدد کی جائے۔ خیال رہے کہ ریاستی اداروں کیخلاف بیانات دینے کیخلاف مقدمات میں مطلوب مفتی کفایت اللہ خیبرپختونخوا سے فرار ہو کر لاڑکانہ بھی پہنچ گئے تھے ، ٹی وی چینل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کابینہ کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کو مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لیے مقدمہ درج کروانے کی ہدایت کے بعد مفتی کفایت اللہ فرار ہو کر سندھ میں لاڑکانہ کے ایک مدرسے میں پناہ لی ، رپورٹ کے مطابق مفتی کفایت اللہ نے لاڑکانہ کے مدرسے اشاعت القرآن میں پناہ لے لی جہاں مفتی کفایت اللہ کو جے یو آئی رہنما راشد سومرو نے لاڑکانہ میں اپنے مدرسے میں پناہ دی ۔

FOLLOW US