Friday April 26, 2024

شوکاز نوٹس کا جواب آئے گا تو بات آگے بڑھے گی نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنے سے انکار کردیا

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ شوکاز نوٹس کا جواب آئے گا تو بات آگے بڑھے گی۔شوکاز نوٹس پھاڑنے سے معاملے طے نہیں ہوا کرتے۔اقوام متحدہ میں بھی ایک قرارداد گئی تھی، اصل معاملے کا جواب چاہیے جس کے بغیر آگے ایک ساتھ چلنا مشکل ہوگا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم کی جانب سے شوکاز نوٹس اس لیے دیا گیا ہے کہ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کی پارٹی کے سینیٹرز کو ملا کر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنوایا جس بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اورپاکستان پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس بھیجے گئے تھے جس کے بعد اے این پی نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ اے این پی کے قائم مقام صدر امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے نائب صدر کے عہدے سے استعفی دیتا ہوں، میاں افتخار بھی مزید پی ڈی ایم کے ترجمان نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا معاملہ زیر بحث آیا۔ بلاول نے شرکا کو شاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا اور پھر اسے پھاڑ کر پھینک دیا۔ شوکاز نوٹس پھاڑے جانے پر سی ای سی کے شرکا کی جانب سے تالیاں بجائی گئیں، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم سیاست عزت کے لیے کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔ گذشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھ

FOLLOW US