Friday November 29, 2024

صدرِ مملکت عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ویکسین کی پہلی ڈوز لگواچکا تھا

اسلام آباد : صدرِ مملکت عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں صدر ِ پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ دنوں کورونا ویکسین لگوائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی پہلی ڈوز لگواچکا تھا تاہم دعا ہے کہ اللہ کورونا کے تمام متاثرین پر رحم فرمائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بھی ویکسین لگوانے کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر کورونا ویکسین کے غیر فعال ہونے کے حوالے سے تبصرے کیے جانے لگے تھے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ عمران خان نے کورونا کی پہلی ڈوز لگوائی تھی اور کورونا ویکسین لگوانے کے بعد جسم میں اینٹی باڈیز بننے میں چند دن لگتے ہیں۔ یہی وجہ بنی کہ ویکسین لگوانے کے باوجود عمران خان کورونا کا شکار ہوئے۔ دوسری جانب صدر پاکستان عارف علوی بھی ویکسین لگوانے کےباوجود کورونا شکار ہو گئے ہیں۔

FOLLOW US