Friday November 29, 2024

شراب تیار کرنے والی چینی کمپنی کی رجسٹریشن کمپنی کو پاکستان میں شراب تیار کرنے کا لائسنس دے دیا گیا

اسلام آباد: چینی کمپنی کو پاکستان میں شراب تیار کرنے کا لائسنس مل گیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چین کی شراب تیار کرنے والی ایک کمپنی کو لائسنس مل گیا ہے۔چینی کمپنی ہوئی کوسٹل بروری اینڈ ڈسٹیلری لمیٹڈ ایس ای سی پی میں بھی رجسٹرڈ ہو چکی ہے۔ذرائع کے مطابق چینی کمپنی حب بلوچستان کے ایڈریس پر 30 اپریل 2020 کو رجسٹرڈ ہوئی اور لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں حب بلوچستان جوائنٹ وینچر کے ذریعے قائم ہوئی۔

اس کمپنی کو ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان سے لائسنس کا اجرا ہو چکا ہے۔شراب تیار کرنے والی چینی کمپنی کے سی ای او بووانگ ہیں۔جو پاکستان میں شراب تیار کریں گے یہ پاکستان میں شراب تیار کرنے والی پہلی چینی کمپنی ہے،اس کمپنی کو چین میں شراب تیار کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور دنیا کے بہترین کارلس برگ برانڈ کو تیار کرنے میں شہرت رکھتی ہے۔کمپنی کی فیکٹری میں شراب کو تیار کرنے، بوتلوں میں بھر نے اور پیکیجنگ یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔

FOLLOW US