Thursday May 2, 2024

کہیں شدید گرمی ،کہیں بادلوں کی گرج برس۔ آج 28تاریخ ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ہرکوئی یہ خبر ضرور پڑھ لے

کراچی(نیوز ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں دن کے اوقات میں گرم اور بعض مقامات پر شدید گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،خطہ ٔپوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرد آلود ہواؤں /آندھی کا بھی امکان ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ خطہ پوٹھوہار میں چند مقا مات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

FOLLOW US