Friday May 3, 2024

کورونا وائرس کی تیسری لہر مزید خطرناک 24 گھنٹے میں57 اموات،مثبت کیسز کی تعداد 4 ہزار سے زائدہو گئی

لاہور : کورونا وائرس کی تیسری لہر نے ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 57 مریض کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 4 ہزار 767 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹےمیں کرونا کے مزید 57 مریض انتقال کرگئے،

جس کے باعث پاکستان میں کورونا کے باعث جاں بحق مریضوں کی تعداد 14 ہزار 215 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹے میں 45 ہزار 656 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4767 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.44 فیصد رہی۔ این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 447 ہوگئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روزنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دوسری جانب حکومت نے لاہور کے 27 علاقوں میں 15روز کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا، ان علاقوں میں جوہر ٹاؤن، پی آئی اے سوسائٹی، ڈی ایچ اے، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، شاہدرہ، علامہ اقبال ٹاؤن، گلشن راوی ودیگر علاقے شامل ہیں، ان علاقوں میں شاپنگ مالز، دفاترز، اور کاروباری مقامات بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے 27 علاقوں میں2 ہفتے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ ان علاقوں میں جوہر ٹاؤن، پی آئی اے سوسائٹی، این ایف سی سوسائٹی،پریس کلب سوسائٹی، ڈی ایچ اے، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ،اسٹیٹ لائف سوسائٹی، بنکرز سوسائٹی، شاہدرہ، علامہ اقبال ٹاؤن، گلشن راوی کے علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں میں شاپنگ مالز، دفاترز، اور کاروباری مقامات بند رہیں گے۔

مزید برآں کمشنر لاہور محمد عثمان کی زیرصدارت کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایس اوپیز اور ماسک پہننے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی ایسے افراد کو پکڑ کرتھانے میں بند کر دیا جائےگا، جبکہ ماسک نہ پہننے پرمقدمہ درج کیا جائے گا اور 6 ماہ کی قید ہوسکتی ہے۔ فیصلے پر آج ہی لاہور میں عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سڑکوں پرمامور رہے گی اور کورونا کی خلاف ورزیوں پرکارروائیاں کی جائیں گی۔ پبلک مقامات پر کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

FOLLOW US