اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر جہاز میں سیٹ نہ ملنے پر پی آئی کے عملے پر برہم ہو گئے۔سیٹ نہ ملنے کی وجہ سے جہاز سے بھی اتر گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کراچی آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی ای) کی پرواز میں وفاقی وزیر اسد عمر کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی سیٹ کسی دوسرے مسافر کو الاٹ کردی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی زیر اسد عمر عملے پر برہم ہوئے اور اسی وجہ سے پرواز ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسد عمر نے طیارے کے اندر فضائی عملے پر اظہاربرہمی کیا اور کہا کہ ٹکٹ خریدا ہے،
سیٹ پر کوئی اور بیٹھا ہے، ایک گھنٹے سے تماشہ چل رہا ہے، پیسے دے کر ٹکٹ خریدا ہے۔ذرائع کے مطابق اسد عمر کو سیٹ نمبر 12 ایف الاٹ کی گئی تھی، پرواز میں کئی دیگر ارکان اسمبلی بھی موجود تھے، طیارے میں وفاقی وزیر امین الحق، پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ، قادر پٹیل اور دیگر اراکین بھی اسمبلی موجود تھے۔ اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں نے ٹکٹ خریدی ہے کوئی فیور نہیں مانگی ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ ایک گھنٹے سے تماشا لگا ہوا ہے۔پی آئی اے کے عملے نے کہا کہ آپ کا حق ہے ہم آپ کو سیٹ دیں گے۔تاہم اسد عمر جہاز سے اتر گئے۔بتایا گیا ہے کہ بعدازاں سٹاف نے وفاقی وزیر اسد عمر کی سیٹ کا بندوبست کیا۔
قبل ازیں فاقی وزیربرائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے الوداعی ملاقات کی۔ بدھ کو وزارت منصوبہ بندی سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر ایئرچیف کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کی خدمات کو سراہا اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ سے متعلق دستاویزی فلم دیکھی۔ اسد عمر نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی جس پر ایئر چیف مارشل نے اپنی سپورٹ دینے اور نیک خواہشات پر وزیرمنصوبہ بندی سے اظہار تشکر بھی کیا۔ اس موقع پر منصوبہ بندی کمیشن کے ارکان اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔
سیٹ کا جھگڑا اسد عمر ناراض ہوکر جہاز سے باہر چلے گئے ،پی آئُ اے عملے کی دوڑیں pic.twitter.com/1CoThz7nhN
— HafizTariq Mahmood (@Tariqmahmood76) March 12, 2021