Sunday May 12, 2024

فوجی جوانوں کی تو تنخواہیں نہیں بڑھیں گریڈ 19کی تنخواہیں بڑھنے پر آرمی چیف کا تشویش کا اظہار

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گریڈ 19 کے افسروں کی تنخواہیں بڑھیں تو آرمی چیف نے تشویش کا اظہار کیا کہ جوانوں کی تنخواہیں نہیں بڑھیں کیونکہ انہیں اپنے جوانوں کی فکر ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بہت پریشان کن مسائل ہیں۔ اکانومی پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کی ضمانت ہے اور پاکستان کے دفاع کی ضمانت ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ جب ہم نے 19 گریڈ والوں کی تنخواہیں بڑھائیں تو آرمی چیف نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ شیخ رشید آرمی کے جوانوں کی تنخواہیں نہیں بڑھیں،

ہر آدمی کو اپنے ادارے کی فکر ہوتی ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی جوانوں کی بڑی فکر ہے،انہیں فکر ہے کہ جوانوں کی تنخواہیں نہیں بڑھیں لیکن اکانومی میں گنجائش نہیں ہے۔ میں نے تو قومی اسمبلی میں کہا کہ لوگوں کا تنخواہوں میں گزارا نہیں ہو رہا، جب اکانومی بہتر ہو گی تو ان کی تنخواہیں بڑھیں گی۔شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں مزید کہا کہ ہ پاکستان کے تمام سیاست دان اہم لوگوں سے بلواسطہ یا بلاواسطہ رابطے میں ہیں کیوں کہ پاکستان کی سیاست میں کوئی شخص ایسا نہیں ہے جس کی کسی کے ذریعے یا خود ملاقاتیں نہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری ووٹوں کیہ خری دو فروخت کرتے رہے ، اس سلسلے میں سب سے ذیادہ خرید و فروخت دبئی یا لاہور میں ہوئی اور وہ آصف زرداری نے کی۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بہت سمجھدار ہیں وہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر رمریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے ، کیوں کہ نواز شریف کی غلطی پر وزیر اعظم بہت پچھتا رہے ہیں ، ابوزیر اعظم کبھی بھی ان سے مفاہمت نہیں کریں گے۔

FOLLOW US