Tuesday May 7, 2024

یوسف رضا گیلانی کا الیکشن کالعدم ہوتا ہے تو ہوجائے پی ٹی آئی ووٹ بیچنے والوں کے نام بتائے ،اپوزیشن کا حکومت کو چیلنج

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ چاہے یوسف رضا گیلانی کا انتخاب ختم ہو جائے مطالبہ کروں گا کہ تحریک انصاف 17 بندوں کے نام بتا دے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ خریدنا کرپٹ پریکٹسز کے زمرے میں آتا ہے جس کے خلاف الیکشن فوری ایکشن لے ، پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف تو یہاں تک کہہ چکے ہیں لوگوں نے ایڈاوانس پکڑ لیا ہے ،

اب قوم کو بتائیں کن لوگوں نے ایڈوانس پکڑا تھا ، مسلم لیگ ن بھی اخلاقی قتوت کا مظاہرہ کرے اور بتائے کہ کن لوگوں نے ٹکٹوں کے بدلے اپنا ووٹ بیچا ، وزیر اعظم عمران خان نے جو بات کی تھی کہ سینیٹ الیکشن میں دو نمبری ہوتی ہے اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس کے جواب میں پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ چاہے یوسف رضا گیلانی کا انتخاب ختم ہو جائے مطالبہ کروں گا کہ تحریک انصاف 17 بندوں کے نام بتا دے۔ دوسری جانب سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے سے ثبوت مانگ لیے ، حکمران جماعت پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو ووٹ کے بدلے 8 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی جس کے لیے انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے واٹس اپ میسجز بیرون ملک کے نمبر سے بھیجے گئے ، یہ انکشاف ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو ثبوت کمیشن کی ویجلنس کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ، بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ثبوت مانگے ہیں ، میرے پاس چیٹ ریکارڈ موجود ہے جو الیکشن کمیشن کو فراہم کروں گا ، کیوں کہ انکوائری اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے ایم اپی اے عبدالسلام آفریدی نے انکشاف کیا تھا کہ ان کا ووٹ خریدنے کے لیے انہیں 8 کروڑ کی پیش کش کی گئی ، انہیں واٹس ایپ میسج بیرون ملک کے نمبر سے بھیجے گئے ، اس ضمن میں عبدالسلام آفریدی نے بتایا کہ مجھے سینیٹ الیکشن کے لیے خریدنے کی کوشش کی گئی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی احمد کنڈی نے لیگی امیدوار عباس آفریدی کے گھر بلایا اور مجھے 8 کروڑ روپے کی پیش کش کی تاہم میں نے پیش کش کو مسترد کیا تو احمد کنڈی نے بتایا کہ دو اراکین اسمبلی سے اسلام آباد میں بات چیت طے ہوگئی ہے ، اس انکشاف کے بعد سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے سے ثبوت مانگ لیے ، عبدالسلام آفریدی کو ثبوت کمیشن کی ویجلنس کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

FOLLOW US