Monday May 6, 2024

عمران نیازی کی نالائقی کی وجہہ سے ملک عالمی طور تنہا ہو چکا ہے ،معیشت دم توڑ چکی ہے قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ،رہنما پیپلزپارٹی

کراچی : مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و ایم این اے شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی کابینہ اجلاس میں تقریر پرانی گھسی پٹی قوالی ہے اور پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز سے لیکر جعلی اکاونٹس کا ریکارڈ الیکش کمیشن کے پاس موجود ہے ۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کی داستان اکرام نیازی سے شروع ہوکر چندہ چوری پر ختم ہوتی ہے اور آٹھ سال میں بنی گالا محل کی جناتی معاشی ترقی سوالیہ نشان ہے ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جب کابینہ اجلاس فضول بیانیہ پر عمل ہوتا ہو تو ملک کا یہ ہی حال ہوتا ہے اور عمران خان شاہوں کے ڈرائیور تو بن سکتے ہیں ملک کے لیڈر نہیں ۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے عمران نیازی کے کابینہ اجلاس میں تقریر پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کیا ہے ۔ شازیہ مری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران نیازی کی نالائقی کی وجہہ سے ملک عالمی طور پر تنہا ہو چکا ہے اور ملکی معیشت دم توڑ چکی ہے اور دوسری جانب قوم دن بہ دن مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ۔

انہوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی عوام کو بتائے کہ آج پاکستان کا ہر بچہ کتنا مقروض ہی ۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ سینیٹ چیئرمین کیلئے سید یوسف رضا گیلانی کو جمہوری اور اخلاقی برتری حاصل ہے اور سید یوسف رضا گیلانی نے آئین کے تحفظ کیلئے شاندار کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز عمران نیازی کے طابوت کو کندھا دینے سے گریزاں ہیں اور پی ٹی آئی کے ممبر پارلیمان عمران نیازی کی نالائقی سے آزادی چاہتے ہیں جبکہ عمران نیازی کیلئے بہتر ہے باعزت طریقے سے اقتدار چھوڑدیں ۔

FOLLOW US