Friday May 3, 2024

مرد ہو یا عورت تم سب برابر ہو،شاہد آفریدی نے ویمنز ڈے پر قرآن پاک کا ترجمہ شیئر کردیا، اسلام پہلا مذہب ہے جس نے تمام شعبوں میں خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا۔

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ویمنز ڈے پر قرآن پاک کا ترجمہ شیئر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپنا پیغام شیئر کیا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ’اسلام پہلا مذہب ہےکہ جس نے تمام شعبوں میں خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا ہے، چاہے وہ تعلیم کا میدان ہو، صحت ہو یا کوئی اور شعبہ ہو۔ انہوں نے سورہ آل عمران کی آیت 195 کا انگریزی ترجمہ بھی شیئر کیا ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ میں تم میں سے کسی کام کرنے والے کی محنت ضائع نہیں کرتا، خواہ مرد ہو یاعورت، تم آپس میں ایک (برابر) ہو‘۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی خود بھی 5 بیٹیوں کے باپ ہیں ۔

FOLLOW US