نوے سالہ بزرگ خاتون سارا دن حمزہ شہباز کی راہ تکتی رہی لیکن ملاقات نہ ہو سکی نواز، شہباز کو گود میں کھلایا، حمزہ سے مل کر رہائی پر پیار دینا چاہتی تھی۔ اماں ممتاز

       

لاہور: سیاست ایسی چیز ہے جو بڑے بڑوں کو استعمال کے بعد پھینک دیتی ہے، بڑے سیاستدان اپنے کارکنوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور پھر اُن سے کیے وعدے بھول جاتے ہیں۔ ممبران اسمبلی ووٹ کے لیے تو اپنے حلقوں کے چکر کاٹتے ہیں عوام سے گُھلتے ملتے ہیں، لیکن جیسے ہی وہ الیکشن میں کامیاب ہوتے ہیں تو اپنے ہی حلقے کی عوام پر دروازے بند کر دیتے ہیں۔ ایسی ہی ایک کہانی لاہور کی اماں ممتاز کی بھی ہے جو سارا دن حمزہ شہباز کے گھر کے باہر انتظار کرتی رہی لیکن ملاقات کے بغیر ہی واپس لوٹنا پڑا۔

عمر بھر کی خدمت گزار اماں ممتاز مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز سے ملاقات کے لیے ہی ترس گئی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پر اماں ممتاز صبح سویرے پہنچیں اور ان کی چوکھٹ پر ان سے ملاقات کی منتظر رہیں لیکن ملاقات نہیں ہو سکی۔ حمزہ شہباز کے گارڈز نے اماں ممتاز کو ملاقات کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اماں ممتاز جیسے ہی تھوڑا آگے بڑھتیں سکیورٹی گارڈز انہیں دھکے دیتے ۔ اماں ممتاز نے کافی دیر حمزہ شہباز کی رہائش گاہ کے باہر کُرسی پر بیٹھ کا انتظار کیا ، ملاقات کے لیے پہلے انہں دلاسے دئے گئے لیکن بعد میں انہیں دھکے دئے گئے۔ شام تک بزرگ خاتون کی حمزہ شہباز کے ساتھ ملاقات نہیں ہو سکی، جس کے بعد مایوسی کے عالم میں اماں ممتاز کو واپس لوٹنا پڑا۔ اماں ممتاز کا کہنا تھا کہ میں نے نواز شریف اور شہباز شریف کو گود میں کھلایا لیکن یہاں کوئی بھی حمزہ شہباز سے ملاقات نہیں کرنے دے رہا۔ میں ان کی رہائی پر ان سے ملاقات کر کےصرف پیار دینا چاہتی تھی لیکن میری حمزہ شہباز سے ملاقات نہیں ہو سکی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ 24 گھنٹوں کے لیے موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی ، وزیر داخلہ
افواجِ پاکستان کا تمسخر اڑانے والوں کو 2 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزائیں دی جاسکیں گی،ترمیمی بل منظور
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دھماکا، دو بچے اور خاتون جاں بحق ہو گئے
لاہور کے مزید 9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ سماجی اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی۔
کورونا کی صورتحال ابھی بہتر نہیں ہوئی محکمہ صحت نے تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے کی تجویز دے دی
عمران خان نے عدلیہ کے معزز ججوں پر نواز شریف سے تعلقات کا الزام لگایا وزیر اعظم کو نااہل کرنے کے لیے توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور۔

سپورٹس
تیز ترین 50 ون ڈے وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے وقار یونس کو بھی پیچھے چھوڑدیا
جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان کی لمبی چھلانگ دوسری پوزیشن پر آگیا، بھارت ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ سب پیچھے رہ گئے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ون ڈے سیریز کس کے نام ہو گئی سنسنی خیز مقابلے کے بعد شائقین کرکٹ کےلئے بڑی خبر ۔۔
بابراعظم کی نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرنے کی شرح ویرات کوہلی،ہاشم آملا سے بہتر
کرکٹرحسن علی کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سےمبارکبادوں کاسلسلہ جاری
سابق قومی کپتان کی اہلیہ ایسا بھی کر سکتی ہیں۔۔۔؟ مصباح الحق کی اہلیہ کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیاآپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy