Sunday May 19, 2024

حکومت مخالف تحریک، پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کراچی سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔۔

کراچی: حکومت مخالف تحریک، پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کراچی سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومت مخالف تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے کراچی سے لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 32 مارچ کو کراچی سے لانگ مارچ شروع کرکے اسلام آباد پہنچے گا۔بتایا گیا ہے کہ لانگ مارچ کی قیادت پیپلز پارٹی کی قیادت کے سینئر رہنما کریں گے۔ یاد رہے کہ حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں بننے والے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے لانگ مارچ سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد پر رضامندی ظاہر کی تھی، لیکن اب پیپلز پارٹی نے کراچی سے لانگ مارچ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ پی ڈی ایم نے مشترکہ فیصلے میں کیا تھا۔ تاہم اب پیپلز پا رٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 23 مارچ کو لانگ مارچ کراچی سے شروع کر رہے ہیں، جو اسلام آباد پہنچے گا۔ خیال رہے کہ حال ہی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی تھی، اس ملاقات میں سینیٹ الیکشن، لانگ مارچ اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ملاقات میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ سے پہلے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر قائل کر لیا تھا، لیکن اب انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے بجائے کراچی سے لانگ مارچ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

FOLLOW US