Friday April 26, 2024

اسلا م آباد میں جے یو آئی کے رہنما کا قتل۔۔۔بھارہ کہو میں مظاہرین کا احتجاج،مری جانے والی مرکزی شاہراہ بند کردی

اسلام آباد : اسلام آباد میں جے یو آئی کے رہنما کا قتل، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، قتل کیخلاف بھارہ کہو میں احتجاج، مری جانے والی مرکزی شاہراہ بلاک کردی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں جے یو آئی کے مقامی رہنما کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق امام مسجد مفتی اکرام اللہ کو نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد قتل کیا گیا ۔ مفتی اکرام اللہ نماز ادا کر کے نکلے تو گاڑی کے قریب موجود افراد نے فائرنگ کر دی گئی ۔

ایف آئی آر کے مطابق مفتی اکرام اللہ کے بیٹے اور شاگرد کو ناحق قتل کیا گیا ہے ۔2سے 3 افراد نے فائرنگ کر کے مفتی اکرام اللہ ان کے بیٹے اور شاگرد کو قتل کیا ۔ مدعی مقدمہ کا کہناہے کہ سامنے آنے پر ملزمان کو شناخت کر سکتا ہوں ۔ اس حوالے سے مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ واقعہ حکومت اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے، مقتولین کے قاتل گرفتار کیے جانے تک دھرنا جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں فائرنگ کر کے جے یو آئی کے مقامی رہنما قاری کرامت الرحمان کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

FOLLOW US