Friday April 26, 2024

اسلام آباد میں مفتی اکرام اللہ کا قتل حکومت کی ناکامی قرار 3 افراد کے قتل پر مولانافضل الرحمن کا شدید ردعمل آگیا

اسلام آباد : جےیو آئی ف کےرہنما،بیٹےاورشاگردکےقتل پر مولانا فضل الرحمان کی تعزیت ، قتل حکومت کی ناکامی قرار دےدیا ۔ مولانا فضل الرحمان نے مفتی اکرام اللہ کے قتل پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔ سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت امن وامان قائم کرنےمیں ناکام ہوچکی ہے ۔ دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کےغم میں برابر کاشریک ہوں۔ اس سے قبل اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں جے یو آئی کے مقامی رہنما کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق امام مسجد مفتی اکرام اللہ کو نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد قتل کیا گیا ۔ مفتی اکرام اللہ نماز ادا کر کے نکلے تو گاڑی کے قریب موجود افراد نے فائرنگ کر دی گئی ۔

ایف آئی آر کے مطابق مفتی اکرام اللہ کے بیٹے اور شاگرد کو ناحق قتل کیا گیا ہے ۔2سے 3 افراد نے فائرنگ کر کے مفتی اکرام اللہ ان کے بیٹے اور شاگرد کو قتل کیا ۔ مدعی مقدمہ کا کہناہے کہ سامنے آنے پر ملزمان کو شناخت کر سکتا ہوں ۔ اس حوالے سے مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ واقعہ حکومت اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے، مقتولین کے قاتل گرفتار کیے جانے تک دھرنا جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں فائرنگ کر کے جے یو آئی کے مقامی رہنما قاری کرامت الرحمان کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

FOLLOW US