Saturday May 4, 2024

ن لیگ کی ٹکٹ دیں تو سینیٹ ووٹ آپ کا ، حکومتی ارکان کی پی ڈی ایم کو پیشکش

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے 12 رکن قومی اسمبلی کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اس وقت چہ میگوئیاں عروج پر ہیں۔کے پی کے میں وزیراعظم عمران خان کے پہنچنے پر اجلاس میں بڑے پیمانے پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا نہ آنا بھی کسی آمدہ طوفان کا پیش خیمہ محسوس ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ ضمنی الیکشن میں نوشہرہ جیسے علاقے سے پی ٹی آئی کا ہار جانااور ڈسکہ میں بدامنی اور مینجمنٹ کے حوالے سے بڑے پیمانے پر غفلت بھی حکومت مخالف ہواؤں کے چلنے کی نوید سناتی ہے۔

مگر پی ٹی آئی حکومت کے سر میں ڈنڈا لگنے والی بات مہنگائی کی ہے جس نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔ یہ بات اپنی جگہ درست کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اچھی خاصی ٹھن چکی ہے مگر الیکشن کمیشن کے اسٹینڈ لینے اور سپریم کورٹ میں پیسے لینے کے ویڈیو اسکینڈل سمیت اوپن یا خفیہ بلیٹنگ کے کیسز کا فیصلہ بھی اہم پیش رفت ہو گا۔ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کے طور پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی میدان میں ہیں جبکہ انہیں ٹکر دینے کے لیے حکومتی امیدوار کے طور پر حفیظ شیخ تیار ہیں مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ جب یوسف رضا گیلانی وزیراعظم تھے اس وقت حفیظ شیخ ان کے وزیرخزانہ تھے ا ور آج اپنے ہی وزیراعظم کے خلاف سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے لیے حفیظ شیخ آستینیں چڑھا کر آنکھوں میں آنکھیں ڈال رہے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کا یہ بیان بھی بہت اہم ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اسٹیبشلمنٹ نیوٹرل رہے گی، انہیں اپنی جیت کا پورا یقین ہے۔ایسے میں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 12 ایم این ایز نے ن لیگ سینیٹ ووٹ کے لیے آفر کی ہے۔آفر کا انکشاف یوسف رضا گیلانی نے گذشتہ روز لیگی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ حکومتی ارکان ہمیں ووٹ دینا چاہتے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے مریم نواز سے کہا کہ 12 کے قریب حکومتی ارکان ہے جو اس بات کی گارنٹی مانگ رہے ہیں کہ اگر انہیں ن لیگ کا ٹکٹ دیا جائے تو وہ سینیٹ میں ہمیں ووٹ دیں گے۔انہوں نے مریم نواز سے نرمی دکھانے کی درخواست کی تاکہ اسلام آباد کی سیٹ باآسانی جیتی جا سکتے۔مریم نواز نے کوئی حامی تو نہ بھری لیکن یہ ضرور کہا کہ آپ ہمارے متفقہ امیدوار ہیں اور آپ کو جتانے کی پوری کوشش کریں گے۔

FOLLOW US