Saturday April 27, 2024

پی ٹی آئی کے 20 ایم این ایز یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کیلئے تیار، جیت کی صورت عمران خان کومستعفی ہونے کا کہا جائے گا۔

لاہور : سینئر صحافی راؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 20ایم این ایز یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں، یہ ارکان اسمبلی خفیہ ووٹنگ میں ووٹ ڈالیں گے، گیلانی کو نوازشریف، آصف زرداری گیم پلان کے تحت الیکشن لڑوایا،جیت کی صورت عمران خان کومستعفی ہونے کا کہا جائے گا۔انہوں نے سینیٹ الیکشن سے متعلق اپنے تجزیے میں کہا کہ تحریک عمران خان کی حکومت میں پہلی بار سینیٹ کے الیکشن ہورہے ہیں، ساری جماعتوں کی کوشش ہے کہ ایسے بندے کو سینیٹر بنایا جائے جو وفاداریاں نہ بدلے،

اپوزیشن سینیٹ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھی،لیکن عمران خان کی پالیسی مولانا فضل الرحمان ، مریم نواز، بلاول بھٹو کے مقابلے میں اچھی رہی ہے، عمران خان کو پنجاب بڑا خطرہ چودھری برادران سے تھا، عمران خان نے کہا میں بلیک میل نہیں ہوتا لیکن عمران خان نے سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئے چودھری برادران سے بلیک میل ہوئے، پنجاب میں عمران خان کو اب چودھری برادران سے خطرہ نہیں،نصرت جاوید نے ایک خبر بریک کی ہے۔ نیا گیم پلان بنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو ملتان سے اسلام آباد سے سینیٹ کا الیکشن لڑوایا جائے ،اور عمران خان کو اپ سیٹ کرنے کیلئے اسلام آباد کی سیٹ جیتی جائے،چونکہ اسلام آباد میں عمران خان کی اکثریت ہے، اس کے باوجود اگر اسلام آباد سے اپوزیشن کا کوئی بندہ جیت جاتا ہے تو اس کواپوزیشن عدم اعتماد کی کامیابی سمجھے گی۔ عمران خان سے کہا جائے گا آپ کی اسلام آباد میں اکثریت ہے پھر بھی آپ الیکشن نہیں جیت سکے، اس کا مطلب آپ پر اعتماد نہیں رہا، اخلاقی جواز ہے کہ آپ استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔
یوسف رضا گیلانی کو اسی لیے وہاں الیکشن لڑوایا جارہا ہے۔شروع میں لوگوں کو پتا نہیں چلا لیکن بعد جب باتیں کھلی تو پتا چلا کہ یہ گیم ہے ساری چیزیں پہلے سے طے ہیں، نوازشریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سب آن بورڈ تھے۔

تحریک انصاف کے یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں فوزیہ ارشد اور حفیظ شیخ انتہائی کمزور امیدوار ہیں۔یوسف رضا گیلانی کی بڑی مضبوط پروفائل ہے،جب تک وہ وزیراعظم رہے لوگوں کو بڑا نوازا ہے، راجا پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی دونوں نے جاکر ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ میری اطلاعات ہیں یوسف رضا گیلانی کو وہ لوگ ووٹ ڈالیں گے جو پیپلزپارٹی سے گئے تھے، سندھ، کے پی سے کچھ ایم این ایز نے یقین دہانی کروائی ہے۔ 20کے قریب ایسے ارکان ہیں جن کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے ،خفیہ ووٹنگ میں یہ ارکان گیلانی کو ووٹ ڈالیں گے۔

FOLLOW US