Friday January 24, 2025

فروری کے ماہ میں غیر متوقع اور شدید دھند، ایم 11 موٹروے بند

لاہور : فروری کے ماہ میں غیر متوقع اور شدید دھند، ایم 11 موٹروے بند۔ تفصیلات کے مطابق شدید دھند نے لاہور اور گرد و نواح کے علاقوں کو گزشتہ 2 روز کے دوران دوبارہ سے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ رواں ماہ کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں کافی کمی آ چکی ہے، تاہم اس کے باوجود دھند نے دوبارہ سے کئی میدانی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ اس غیر متوقع اور شدید دھند کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔

موٹروے اینڈ ہائی وے پولیس کے مطابق اس وقت ایم 11 موٹروے شدید دھند کی زد میں ہے۔ لاہور تا سیالکوٹ موٹروے پر حد نگاہ صرف 50 میٹر رہ جانے کے بعد شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر بند کی گئی، عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ موٹروے کا رخ کرنے سے قبل 1124 سے معلومات حاصل کر لی جائیں۔

FOLLOW US