Thursday May 2, 2024

مہنگائی میں پسی عوام کے لیے بری خبر، پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گیس بھی مہنگی کردی گئی

اسلام آباد : اوگرا نے سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے، گیس کی قیمت 13 روپے 42 پیسے فی ایم ایم بی ٹویواضافہ کیا گیا، اضافے کے بعد گیس کی نئی قیمت 644 روپے 84 پیسے مقرر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات، بجلی ، ایل پی جی اور ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب سوئی ناردرن کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔ اوگرا نے گیس کی قیمت 13 روپے 42 پیسے فی ایم ایم بی ٹویواضافہ کردیا ہے، جس کے بعدگیس کی نئی قیمت 644 روپے 84 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایس این جی پی ایل نے 123روپے اضافہ طلب کیا تھا۔اس سے قبل 05 فروری کو اوگرا نے فروری کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت فروخت جاری کی تھی، سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.88 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ سوئی سدر ن سسٹم پر ایل این جی قیمت میں 0.89 ڈالر فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔اسی طرح سی این جی کی فی لیٹر قیمت میں فروری کیلئے اضافہ کیا گیا۔ سی این جی 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر مہنگی کردی۔ سی این جی کی نئی قیمت 85 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی طرح حکومتی احکامات پر اوگرا نے یکم فروری کو اوگرا نے فروری کے ماہ کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ جس میں بتایا گیا کہ اس وقت 11 کلو کے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت 122 روپے سے زائد کے اضافے سے 1863 روپے مقررکر دی گئی ہے، جبکہ فی کلو قیمت 10 روپے 38 پیسے اضافے سے 157 روپے 89 مقرر کی گئی تھی۔ حکومت کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روز بعد ردوبدل کے تحت حکومت کو پھر تیل میں ردوبدل کی سمری بھیجی جائے گی۔

FOLLOW US