Thursday May 2, 2024

’کورونا ویکسین نہیں لگوائیں گے‘ برطانیہ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ویکیسن لگوانے سے انکار کردیا

لندن : برطانیہ میں کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں میں پاکستایوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے علاقے بریڈ فورڈ میں عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز اور ویکسی نیشن کے حوالے سے کام کرنے والے ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ گزشتہ برس دسمبر اور جنوری 2021ء کے اعداد وشمار میں کورونا ویکسین لگوانے سے انکارکرنے والے 80 یا اس سے زائد عمر کے افراد میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے شہری ہیں جب کہ تیسرے نمبر پر موجود دیگر افراد کا تعلق بھی ایشیائی ممالک سے ہے۔ دوسری طرف پبلک ہیلتھ انگلینڈ نیکورونا بچا کی ایک اور ویکسین کی منظوری دیدی ہے جو عام فریج میں اسٹور کی جاسکے گی ، برطانوی میڈیا کے مطابق نئی کورونا ویکسین آکسفورڈ اسٹرا زنیکا ویکسن آکسفورڈ برطانیہ میں تیار کی گئی ہے، تجرباتی مراحل میں ویکسین 90 فیصد تک موثر ثابت ہوئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی ویکسن عام فریج میں اسٹور کی جاسکے گی، برطانوی حکومت نے پہلے مرحلے پر ویکسین کے 100ملین آرڈر دے دیے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا کی منظوری شاندارخبر ہے، کورونا ویکسین ایسٹرازینیکاکی منظوری برطانوی سائنس کی فتح ہے۔بورس جانسن نے کہا کہ اب جتنا جلد ممکن ہوسکا زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ برطانیہ دنیا میں عالمی وباء کورونا کی ویکسی نیشن شروع کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بنا جب عالمی وبا کورونا وائرس کی پہلی ویکسین برطانیہ میں 90 سالہ خاتون کو لگا ئی گئی ، غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائزر اور بایو این ٹیک کی کورونا ویکسین کوونٹری میں شمالی آئرلینڈ کی 90 سالہ خاتون مارگریٹ کینان کو لگائی گئی جس کے ساتھ ہی برطانیہ میں کورونا ویکسینیشن پروگرام کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا گیا تھا ، بتایا گیا کہ خاتون کو یونیورسٹی ہسپتال کوونٹری میں ویکیسن دی گئی ، اس موقع پر خاتون نے کہا کہ یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں دنیا میں پہلی انسان ہوں جس نے فائزر بائیو این ٹیک کی تیار کردہ کوویڈ 19 ویکسین استعمال کی۔

FOLLOW US