Saturday May 4, 2024

چین نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کردیا ۔۔۔ چین نے سب سے پہلے پاک فوج کو کورونا ویکسین فراہم کردی

راولپنڈی : چین نے افواج پاکستان کے لیے کورونا ویکیسن کا عطیہ دے دیا۔ مسلح افواج نے دوست ملک چین کی جانب سے دی گئی ویکیسن قوم کے مسیحاوں کے نام کر دی۔تفصیلات کے مطابق قربانی کے جذبے سے سرشار پاکستان کی مسلح افواج نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پاک فوج چین سے ویکسین حاصل کرنے والی پہلی غیر ملکی فوج بن گئی۔ اسی حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چین نے افواج پاکستان کے لیے کورونا ویکیسن عطیہ کی ہے۔پاک فوج پہلی غیر ملکی فوج ہے جس نے ویکیسن کا عطیہ دیا۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے پاک فوج کے لیے ویکسین عطیہ کی۔ جب کہ مسلح افواج نے ویکیسن قوم کے مسیحاوں کے نام کر دی۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا ویکیسن کی پھیلی کھیپ یکم فروری 2021ء کو پہنچی تھی۔ پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے کرونا وائرس ویکسین لے کر نور خان ایئر بیس پہنچا تھا ، پہلی کھیپ میں کرونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لائی گئیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان بھی نور خان ایئر بیس پہنچے۔ پاکستان نے ابتدائی طور پر چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی 12لاکھ ڈوزیز خریدی ہیں جو79 فیصد مؤثر ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ الحمد اللہ ہمیں سینوفرم ویکسین کا پہلا بیچ ملا ہے! اس کے لئے انتھک محنت کرنے والے ہر شخص کا شکر گزار ہوں۔ COVID کا مقابلہ کرنے میں NCOC اور صوبوں نے اہم کردار ادا کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو ان کی کاوشوں کے لئے سلام پیش کرتا ہوں۔ ویکسین سب سے پہلے انہیں لگے گی۔دوسری جانب ملک بھر میں ویکسین کی ترسیل کے تمام انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے، سندھ اور بلوچستان میں کرونا ویکسین بذریعہ ہوائی جہاز بھجوائی جائے گی۔

FOLLOW US