Monday April 29, 2024

قومی ائیرلائن کے طیارے کو ریاض ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔ڈیڑھ گھنٹہ فضا میں چکر لگاتا ۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کا طیارہ لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر ریاض ایئرپورٹ پر ڈیڑھ گھنٹہ فضا میں چکر لگاتا رہا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ترجمان کا کہناتھا کہ پی آئی اے کا طیارہ اسلام آباد سے خالی ریاض کیلئے روانہ ہوا تھا،پی آئی اے کے طیارے کو ریاض ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی ،قومی ایئر لائن کا طیارہ سعودی عرب کی فضائی حدود میں ایک گھنٹہ26 منٹ تک چکر لگاتا رہا۔ترجمان کاکہناہے کہ پرواز پی کے 9753 کو ریاض ایئرپورٹ کی ایئر فیلڈ بند ہونے کہ وجہ سے لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی تھی ،ڈیڑھ گھنٹے بعد کلیئرنس ملنے کے بعد طیارے کی ریاض ایئرپورٹ پر لینڈنگ ممکن ہوئی۔

FOLLOW US