Monday May 6, 2024

بختاور کے ولیمے کا لباس تیار کرنے میں کتنا وقت لگا؟

کراچی(نیو زڈیسک)سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی اور ولیمے کی تقریبات انعقاد کے کئی دن گزرنے کے باوجود خبروں کاحصہ ہیں ۔بختاور بھٹو نے بارات کے دن گولڈن رنگ کا چمکتا ہوا عروسی لباس زیب تن کیا تھا جسے پاکستانی فیشن ڈیزائنر وردھا سلیم نے ڈیزائن کیا اور انہوں نے اس کو اپنے لیے اعزار قرار دیا۔تاہم اب بختاور کے ولیمے کے روز زیب تن کیے گئے گرین رنگ کے روایتی قمیض شلوار کے چرچے ہیں جو ڈیزائنر حارث احمد نے تیار کیا ہے۔ ڈیزائنر حارث احمد کی جانب سے انسٹاگرام پر بختاور کے ولیمے کے لباس سمیت مشہور جوڑے کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے۔

حارث احمد نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ہمیں 30 جنوری 2021 کو بلاول ہاؤس میں منعقدہ سابق صدر آصف زرداری اور مرحوم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور کے لیے ولیمے کا روایتی شلوار قمیض ڈیزائن کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ڈیزائنر نے کہا کہ خوبصورت اور حیرت انگیز ماسٹر پیس کی تخلیق ہم آہنگی اور انتہائی درستگی کے ساتھ کی گئی ہے، اس ماسٹر پیس کو تیار کرنے میں ہماری ٹیم نے 800 گھنٹےکام کیا۔ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ بختاور بھٹو کا لباس ہاتھ سے اور بہترین معیار کی زردوزی سے ڈیزائن کیا گیا ہے، لباس کے لیے سنہری سلائی کا فن ‘سُچا گوٹا’ اور چمکتے دھاگوں کو ٹوئسٹ کرکے ایک ایسا ڈیزائن کے طور پر تیار کیا گیا ہے جو تخلیقی صلاحیتوں اورروایتی جمالیات کی عکاسی کرتا ہے۔

FOLLOW US