Sunday May 5, 2024

وزیراعظم کی جانب سے اراکین اسمبلی کو فنڈ دینے کا اعلان، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد : وزیراعظم کی جانب سے اراکین اسمبلی کو فنڈ دینے کا اعلان، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیراعظم کی جانب سے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے اعلان پر نوٹس لیا ہے۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل کو تلقین کی کہ حکومت سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کریں۔ اس دوران انہوں نے ریمارکس دیے کہ کیا ترقیاتی فنڈز آئین اور قانون کے تحت دیے جا رہے ہیں؟ فنڈز آئین کیخلاف ہوئے تو کاروائی ہوگی۔

اور اگر ترقیاتی فنڈز دینا آئین و قانون کے تحت ہوا تو معاملہ بند کر دیں گے۔ اس حوالے سے عدالتی کاروائی پر بینچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس سے درخواست کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کا اعلان کیا تھا۔ اگلے سال سے اراکین پارلیمنٹ کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں گے۔

FOLLOW US