Saturday May 18, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو پلاٹس کی خرید وفروخت کے کیس میں 4فروری کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔۔

اسلام آباد: سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین اورپاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سلیم مانڈوی کو پلاٹس کی خرید وفروخت کے کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے. سلیم مانڈوی والا کو احتساب عدالت کی جانب سے طلبی کا نوٹس موصول ہوگیا، جس کے مطابق انہیں 4 فروری کو صبح 9 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے نوٹس کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو پلاٹس کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق کیس میں طلب کیا گیا ہے. ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے

اور 4 فروری کو احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوں گا اس سے قبل 27 جنوری کو سلیم مانڈوی والا نے کہا تھا کہ ایوان میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے سے پیش کردہ قراردادوں کے معاملے پر چیئرمین اور دیگر اراکین دباﺅکا شکار ہیں. نجی ٹی وی گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کے خلاف تحریک استحقاق اور قرارداد کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ہمارے کچھ سینیٹرز بھی دباﺅ میں ہیں انہوں نے کہا کہ دباﺅ کی وجہ سے پارلیمنٹ میں نیب کے خلاف معاملے کو نہیں اٹھایا جارہا اور کرپشن پر ہاتھ ڈالنے کے معاملے پر بات نہیں کی جا رہی ہے. سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تحقیقاتی افسر کے خلاف تحریک جمع کرا رکھی ہے واضح رہے کہ 14 جنوری کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے اعلان کیا تھا کہ نیب سے متعلق تمام حقائق ایوان بالا میں لائیں گے. انہوں نے کہا تھا کہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ نیب کے اندر کیا ہو رہا ہے، انجینیئر منگی دوبارہ سے انجینئرنگ میں مصروف ہیں ان کا کہنا تھا کہ نیب راولپنڈی کا ٹولا فوج کا نام لے کر ملک کے اہم ادارے کی توہین کر رہا ہے اور سینیٹ آف پاکستان کو پہلی دفعہ نیب سے خطرہ ہے. انہوں نے نیب پر کاروباری افراد کو پلی بارگین کے لیے دباﺅ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب اس ملک میں کیا تباہی مچا رہا ہے، تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ کاروباری افراد کو آرمی چیف نے جی ایچ کیو بلایا ہو.

بعدازاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے منظر عام پر لانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ یقین دہانی کراﺅں گا کہ نیب صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بلیک لسٹ ہو. سلیم مانڈوی والا نے اسے قبل آرمی چیف، وزیراعظم، چیئرمین نیب اور وزیر قانون کو اس حوالے سے خطوط بھی لکھ دیے تھے اور کہا تھا کہ نیب کی کارروائیاں قابل تشویش ہیں، ملک میں تاجروں کے تحفظات اور قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نیب ارکان پارلیمنٹ کو طلبی کے نوٹس جاری کرکے قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے.

FOLLOW US