Saturday May 18, 2024

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک، تحقیقات کیلئے واجد ضیاء سے رابطہ کر لیا گیا

اسلام آباد : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک، تحقیقات کیلئے واجد ضیاء سے رابطہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ عدالت کے معزز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل فون کو پیک کیے جانے کے بعد موبائل سے غلط کمینیکیشن کا امکان موجود۔ اس لیے معزز جج کے نمبر سے موصول ہونے والے کسی بھی پیغام یا کال کو جعلی تصور کیا جائے۔

اس حوالے سے سپریم کورٹ کی کاروائیوں کی کوریج کرنے والے صحافی زاہد گشکوری کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہم دعویٰ کیا گیا ہے۔ صحافی کی ٹوئٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کیے جانے کے بعد ڈی جی ایف آئی اے سے رابطہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے واجد ضیاء سے اس تمام کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔

FOLLOW US