Tuesday January 21, 2025

10 کلو آٹے کا تھیلا 420 میں دستیاب ، حکومت نےسستے آٹے کا سٹال کہاںکہاںلگادیا۔۔

میر پورخاص (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے شہر میر پورخاص میں سستے آٹے پر شہری ٹوٹ پڑے اور سٹال کچھ ہی دیر میں ختم ہو گیا۔ میر پور خاص میں سستے آٹے کا سٹال لگایا گیا تھا۔ عام ریٹ کے مطابق 10 کلو آٹے کا تھیلا 660 روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔سرکاری نرخ پر سستے اسٹال پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 420 میں دستیاب تھا جو کچھ ہی دیر میں فروخت ہوگیا۔ اور کئی لوگ مایوس ہو کر خالی ہاتھ ہی گھروں کو لوٹ گئے۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عوام کی ریلیف کےلئے کیے گئے حکومتی اقدامات آٹے میں نمک برابر بھی نہیں ہیں۔

FOLLOW US