Tuesday January 21, 2025

سندھ حکومت ویکسین پر سیاست کررہی ،عوام کی جان اور مال کو تحفظ فراہم کرے،اسد عمر

شکارپور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی شکار پور کے سلطان کوٹ آمد، اجتماع سے خطاب۔ وفاقی وزیر اسد عمر شکار پور کے مختصر دورے کے دوران ،سابق صوبائی وزیر آغا تیمور خان کی گوٹھ سلطان کوٹ پہنچے، جہان پر منعقد تقریب دوران عوام سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے مشورہ سے ہی کراچی کے لیے ترقیاتی کاموں کا پیکیج دیا تھا اب سندھ کے دیگر علاقوں میں ترقیاتی کام کروانے لیے پیکیج دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ویکسین پر سیاست کررہی ہے،

وفاق نے سندھ حکومت کو صحت کے حوالے سے کورونا کے دوران اربوں روپیے دیے تھے ، جبکہ لاک ڈائون کے دوران احساس پرگرام کے تحت ملک کی عوام مین دوسو ارب بانٹیں، اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان اور مال کو تحفظ فراہم کرے، مگر سندھ کے حالات صحیح نہیں ہے، میں وزیر اعظم سے مل کر درخواست کرونگا کہ کراچی کی طرح، شکارپور، گھوٹکی اور سکھر اضلاع میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کروائیں، اس سے قبل آغا تیمور خان نے خطاب میں کہا کہ میرا خاندان مسلم لیگ سیتعلق رکھتا تھا، جناح کو شکست ملنے کے بعد میرے دادا آغا غلام نبی پی پی پی میں شامل ہوا، تازہ پی پی میں ایسا ٹولا آگیا ہے جو پی پی کو تباہ کردیا ہے اس لیے مین پی ٹی آئی مین شمولیت کی ہے، شکار پور میں امن تباہ ہوچکا ہے، ڈاکوؤ جنگلات سے وڈیو وائرل کرکے سندھ حکومت کو چیلنج کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی طرز کی طرح شکار پور مین آپریشن کروایا جائے، ایم پی اے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سفید پوش جو ڈاکوؤں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

FOLLOW US