Monday November 25, 2024

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں ق لیگ کے سینئرترین رہنما کو حکومتی امیدوار بنالیا

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں ق لیگ کے سینئر رہنما کامل علی آغا کو حکومتی امیدوار چن لیا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے منظوری دیدی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں سینیٹ انتخابات سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل پا گئی ہے جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور شامل ہیں ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے افتتاح کی دعوت دی ہے جسے وزیراعظم نے قبول کر لیا ہے ۔ عمران خان نے

ق لیگ کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں اتحادی امیدوار کامل علی آغا کے نام کی منظوری بھی دی ہے۔وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ سینٹ کے حوالے سے اتحادیوں کی مشاورت سے آگے چلیں گے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے سینٹ چیئرمین شپ کے حصول کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع کردیا، روزنامہ جنگ میں نثار اعوان کی شائع خبر کے مطابق یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ پیپلزپارٹی سینیٹ کی چیئرمین شپ جنوبی پنجاب کو دلوانا چاہتی ہےتاکہ یہاں اپنا سیاسی اثر و رسوخ بڑھایا جاسکے۔ اس سلسلہ میں مصدقہ ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے کہ پیپلزپارٹی سابق وزیراعظم اور پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کو نہ صرف سینیٹ کا ٹکٹ دینا چاہتی ہے بلکہ انہیں منتخب کرواکر چیئرمین سینیٹ بنانے کی منصوبہ بندی بھی کررہی ہے۔دوسری جانب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی بلوچستان اسمبلی کی صوبائی نشستوں میں اضافہ کیلئے متحرک ہوگئے ۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی جانب سے سینٹ میں پارلیمانی لیڈرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔قائد ایوان وسیم شہزاد، راجہ ظفر الحق، سنیٹر سراج الحق ،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،سلیم مانڈوی والا ،مولانا عبدالغفور حیدری، عثمان کاکڑ ،سجاد طوری جہانزیب جمال دینی سمیت دیگر شریک ہوئے ۔تمام پارلیمانی لیڈرز نے صوبائی نشستوں میں اضافے سے متعلق چئیرمین سینٹ کی کوششوں کو سراہا۔ پارٹی رہنمائوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کا بڑا صوبہ ہے ،عوامی نمائندگی کم ہے،بلوچستان کے صوبائی نشستوں میں اضافے سے دودرواز کے اضلاع بھی ترقی کے دوڑ میں شامل ہونگیتمام پارلیمانی لیڈرز نے بلوچستان کی صوبائی نشستوں میں اضافے کووقت کی ضرورت قرار دے دیا،پارلیمانی لیڈرز نے بلوچستان اسمبلی کی صوبائی نشستوں میں اضافے سے متعلق قانون سازی مکمل کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔

FOLLOW US