اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم ترین ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور قومی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کے معاملات سمیت پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔
