Sunday January 19, 2025

پاکستان کو کرونا ویکسین کی فراہمی، چینی سفیر کا اہم بیان سامنے آ گیا ہمیں فخر ہے کہ چین پاکستان کو کرونا ویکسین فراہم کرنے والا پہلا ملک ہے

اسلام آباد: چین کی جانب سے پاکستان کو کرونا ویکسین فراہم کی جا رہی ہے، ایسے میں پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے اسے اپنے لیے فخر قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہمیں فخر ہے کہ چین پاکستان کو کرونا ویکسین فراہم کرنے والا پہلا ملک ہے۔ چینی سفیر نے لکھا ہم اپنے آہنی برادر ملک پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہیں، خوشی ہوئی چین کی طرف سے ویکسین پاکستانی جہاز میں لوڈ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آج پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سےکرونا ویکسین لانے کے لیے روانہ ہوا تھا جس پر اب بیجنگ کے ایئر پورٹ پر ویکسین کی کھیپ لوڈ کر دی گئی ہے۔ اسد عمر نے کرونا ویکسین کی “لوڈنگ” کی ویڈیو شیئر کردی ذرائع کا کہنا تھا کہ چینی ویکسین کو پاکستان کے حوالے کرنے سے قبل بیجنگ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، تقریب کے مہمان خصوصی چینی وزیراعظم ہوں گے، جہاں وہ کرونا ویکسین کو پاکستانی وفد کے حوالے کریں گے۔ چند گھنٹے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹ کر کے خبر دی کہ بیجنگ میں پاک فضائیہ کے طیارے پر ویکسین لوڈ کر دی گئی ہے، جو چند گھنٹے بعد پاکستان پہنچ جائے گی، انھوں نے لوڈنگ کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

FOLLOW US