Sunday January 19, 2025

پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گیس کی قیمتوں میں 315 روپے 60 پیسے ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ۔

اسلام آباد : اوگرا نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی تھی جس کے بعد اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کے صارفین کے لیے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 315 روپے 60 پیسے ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی ۔ اضافے کے بعد نئی اوسط قیمت 881 روپے 40 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔ اس سے قبل گیس کی قیمت 565 روپے 81 پیسے ایم ایم بی ٹی یو تھی ۔اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے

کہ نئی قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا ۔ بتایا گیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 233 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس کےاوسط ٹیرف میں اضافہ کردیا تھا ۔ بتایا گیا تھا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی اجازت دی ۔ اوگرا نے سوئی گیس کی قیمتوں میں 39روپے89پیسافی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی منظوری دی ہے ۔ اوگرا کے مطابق سندھ بلوچستان کےصارفین کیلئےگیس کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری دی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اوگرانےسوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس کےاوسط ٹیرف میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ اوگرا کی جانب سے بڑھائی گئی قیمتوں کااطلاق وفاقی حکومت کےنوٹیفکیشن جاری کیےجانےکےبعد کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سوئی سدرن گیس کمپنی کو 22 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس فراہم کرنے کی سمری منظور کرلی گئی ہے۔

FOLLOW US