Sunday January 19, 2025

ملائیشیا میں زیر قبضہ پی آئی اے کے طیارےکی واپسی پاکستان کیا کرنے والا ہے، بڑ ا قدم اٹھا لیا گیا

کوالا لمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا میں پھنسے ہوئے 171مسافر پاکستان واپس پہنچ گئے۔ مسافروں کو دو خلیجی ممالک کی پروازوں کے ذریعے پاکستان واپس لایا گیا ۔جبکہ 18رکنی عملہ پیر کو پاکستان پہنچ جائے گا۔ دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ نے پی آئی اے کے جہاز کی واپسی کےلئے قانونی ماہرین سے بات چیت مکمل کر لی ہے۔ جہاز کی واپسی کےلئے ملائیشیا کی عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔درخواست میں برطانوی عدالت سے متعلق دستاویزات بھی جمع کروائی جائیں گی۔واضح رہے کہ پی آئی اے کے بوئنگ طیارے پی کے 777کو جمعہ کے روز ملائیشین حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

FOLLOW US