Monday November 25, 2024

بہاولپور میں پروفیسر کا قتل۔عدالت نے پروفیسر کو قتل کرنے والے طالبعلم کو 2بار سزائے موت کا حکم دے دیا

بہاولپور : بہاولپور میں کالج کے پروفیسر کے قتل کیس کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایس ای کالج کے پروفیسر کے قاتل خطیب حسین کو دو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ جبکہ مجرم کو قتل کے لیے اکسانے والے دوسرے ملزم ظفر حسین کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔ مجرم ظفر حسین کو 7 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔ مرکزی مجرم نے مارچ 2019 میں کالج میں دوران کلاس اپنے پروفیسر کو قتل کیا تھا۔ پروفیسر خالد حمید صادق ایجرٹن کالج کے پروفیسر تھے۔ پروفیسر خالد حمید ایس ای کالج کے شعبہ انگریزی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ تھے،

واقعے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے طالب علم کو پکڑ لیا تھا اور اس کے بیان کی ویڈیو بھی بنائی۔ بہاولپور کے ایس ای کالج کے طالب علم خطیب حسین کو پولیس نے حراست میں لے کر واقعے کی ایف آئی آر درج کی تھی۔ یاد رہے کہ ملزم خطیب حسین نے مذہبی نفرت کی بناء پر انگلش کے پروفیسر خالد حمید کو چھریوں کے پہ درپہ وار کر کے قتل کردیا تھا ملزم خطیب حسین کالج کا سٹوڈنٹ تھا جس نے مبینہ طور پر ظفر حسین کے ایماء اور بھڑکانے پر جرم کا ارتکاب کیا ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز بہاولپور میں مقدمہ نمبر142/19بجرم 302ت پ ، 7ATA مورخہ 20مارچ 2019کو درج کیا گیا تھا۔

FOLLOW US