Thursday May 2, 2024

اگر مولانا پنڈی آئیں گے تو چائے پانی پلائیں گے ، پی ڈی ایم کے پنڈی آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، اس سے زیادہ کیا کہہ سکتا ہوں۔ ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ اگر مولانا پنڈی آئے تو چائے پانی پلائیں گے ، پی ڈی ایم کی پنڈی آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، اگر کوئی آنا چاہے تو چائے پلائیں گے، ، اس سے زیادہ کیا کہہ سکتا ہوں۔ انہوں نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد مجموعی سکیورٹی صورتحال اور بارڈرز کی حالیہ صورتحال کا جائزہ پیش کرنا ہے، گزشتہ دس سال ہرلحاظ سے پاکستان کیلئے بڑا چیلنجز کے سال تھے، اگر 2020ء کی بات کریں تو اس سال ٹڈی دل اور کووڈ جیسی وباء آئیں جنہوں نے پاکستان کی معیشت اور فوڈ سکیورٹی کو بھی خطرات لاحق تھے،

پچھلی دہائی ایک طرف مشرقی سرحد پرایل اوسی پر ہندوستان کی شرانگیزیاں اور دوسری طرف مغربی سرحد پر کالعدم دہشتگرد تنظیموں ، جوڑتوڑ اور پشت پناہی نے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیا جارہا تھا، ریاست، افواج پاکستان، انٹیلی جنس ایجنسیزاور سب سے بڑھ کر عوام نے متحد ہوکر چیلنجز کا مقابلہ کیا، بطور قوم اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا، پاک ایران اور پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کیے گئے، ہندوستان کے مذموم عزائم یا پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار ہم نے ہمیشہ حقائق کے ذریعے ان کی نشاندہی کی اور کامیابی سے مقابلہ کیا، اس کامیابی کو دنیا بھی مان رہی ہے۔ آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشتگردوں اور غیرقانونی اسلحے کا خاتمہ کیا گیا۔ دہشتگردی کے خلاف 3لاکھ 71 ہزار خفیہ معلومات کی بناء پر آپریشن کیے گئے، 72 ہزار سے زائد اسلحہ پکڑا گیا۔ دہشتگردی کیخلاف آپریشن سے سیکیورٹی صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہوئی۔ خودکش حملوں میں97 فیصد واضح کمی آئی۔ کراچی میں دہشتگردی میں 95 فیصد کمی آئی۔ کراچی میں اغوا برائے تاوان میں 98 فیصد کمی آئی۔

دہشگردی میں 2019 کے مقابلے میں 20 فیصد کمی آئی۔ سرحدی علاقے میں دہشتگردی میں 55 فیصد کمی آئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کو بےنقاب کیا، بھارتی پروپیگنڈا بےنقاب کرنے پرپاکستانی میڈیا مبارک باد کا مستحق ہے۔ دشمن قوتیں ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش میں ہے۔ پچھلے ایک سال میں کورونا وبا کا بطور قوم متحد ہوکر مقابلہ کیا۔ آرمی چیف اس ہفتے کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ اگر مولانا پنڈی آئے تو چائے ہانی پلائیں گے ، پی ڈی ایم کی پنڈی آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، اگر کوئی آنا چاہے تو چائے پلائیں گے، اس سے زیادہ کیا کہہ سکتا ہوں۔

FOLLOW US