Tuesday May 7, 2024

سوشل میڈیا پر توہین رسالت کرنے والے 3 ملزمان کو سزائے موت کا حکم ملزمان پر توہین مذہب کا الزام ثابت ہو گیا۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے تین ملزمان کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سوشل میڈیا گستاخانہ مواد کیس جج راجہ جواد عباس کی موجودگی میں سنا دیا۔عدالت نے 15دسمبر 2020 فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے سوشل میڈیا پر توہین ملزمان ناصر احمد سلطان ،رانا نعمان اور عبدالوحید کو سزائے موت سنا دی جب کہ ایک ملزم پروفیسر انوار احمد کو توہین مذہب پر دس سال قید ایک لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔چار اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹس گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمان پر توہین مذہب کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔

FOLLOW US