Monday May 6, 2024

مفتی صاحب کو بحال کرو، حکومتی فیصلے کے بعد عوام کا سوشل میڈیا پر ردعمل، مفتی منیب الرحمان کو عہدے پر بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مفتی صاحب کو بحال کرو، حکومتی فیصلے کے بعد عوام کا سوشل میڈیا پر ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں کی جانے والی تبدیلیوں اور مفتی منیب الرحمان کو کمیٹی کے چئیرمین کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر ردعمل دیا گیا۔ “مفتی صاحب کو بحال کرو” ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ لوگوں نے حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کو عہدے پر بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے ملک میں ہر برس اہم مواقعوں پر شاند کی رویت کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعے کو ختم کرنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی نئے سرے سے تشکیل نو کر دی ہے۔

مفتی منیب الرحمان کو کمیٹی کے چئیرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ مفتی منیب الرحمان برسوں سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین کے عہدے ہر براجمان تھے، تاہم اب حکومت نے انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد کمیٹی کے نئے سربراہ ہوں گے۔ چئیرمین کی تبدیلی کے علاوہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور محکمہ موسمیات کے نمائندے رویت ہلال کمیٹی کمیٹی میں شامل کیے گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور اور سُپارکو کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ نئے چئیرمین کی تعیناتی اور کمیٹی کی تشکیل نو کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ برسوں سے ہر سال رمضان المبارک، عید الفطر، اور عید الاضحیٰ کے مواقعوں پر چاند کی رویت کا تنازعہ پیدا ہو جاتا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی کرنے والے مفتی منیب الرحمان اور پشاور کی مسجد قاسم خان کے امیر مفتی پوپلزئی کبھی بھی پوری قوم کو ایک دن عید منانے کا موقع فراہم نہ کر سکے۔

جبکہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری اور مفتی منیب الرحمان کے درمیان بھی چاند کی رویت کے حوالے سے مسلسل تنازعہ رہا۔ اس تنازعے کے خاتمے کیلئے کئی وفاقی وزراء نے مفتی منیب الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد اب برسوں بعد پہلی مرتبپ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی ہے۔

FOLLOW US