لاہور(ویب ڈیسک) آبی وسائل کے لیے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن اور پی ڈی ایم والوں میں ہمت ہے تو سامنے آئیں اور استعفے دیں ، فیصل واوڈا نے خبردار کیا کہ اس بار تمہارا واسطہ عمران خان سے پڑا ہے،فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کی چار استعفوں پر ہی ہوا نکل گئی ہے اورمنتیں کررہے ہیں قبول نہ کرو۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر فیصل واڈا نے لکھا کہ بھگوڑے نواز شریف کی بیٹی مریم کہتی تھیں 400 استعفے منہ پر ماریں گے،
ان کو انشا اللہ ناک رگڑ کر حساب دینا پڑے گا،ان کی وزیراعظم ہاؤس کی خواہش حسرت ہی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کی نشستیں ہی اتنی نہیں کہ کوئی فرق پڑے، پیپلزپارٹی (ن)لیگ کیساتھ اتحادکرہی نہیں سکتی، (ن)لیگ نے یی بی کے ساتھ کیاکچھ نہیں کیا۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بیانیے کو مریم نواز کے علاوہ کسی نے نہیں اپنایا،(ن) لیگ میں دوتین لوگ ہیں جونوازشریف کابیانیہ لیکرچل رہے، جلسوں سے حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑتا، (ن) لیگ سے زیادہ لوگ توہم بھی نکال سکتے ہیں۔