Friday May 17, 2024

فضا میں پاکستان اور چین کے تباہ کن لڑاکا طیاروں کی گھن گرج، پڑوسی ملک کے مندروں میں گھنٹیاں ٹن ٹن کرنے لگیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں شاہین 9 جاری،چیئرمین جوائنٹ چیف آف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مشقیں دیکھیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے جاری اپنی ایک بیان میں کہا کہ ،چیئرمین جوائنٹ چیف آف کمیٹی جنرل ندیم رضا پی اے ایف آپریشنل بیس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں شاہین 9 دیکھیں ۔ پی اے ایف آپریشنل بیس کے دورے کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیف آف کمیٹی جنرل ندیم رضا نےکہا کہ مشقوں سے دونوں ممالک کی فضائیہ باہمی تجربات سے مستفادہ کررہی ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ مشترکہ فضائی مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی فورسز صلاحیتوں کو بڑھانا ہے

FOLLOW US