Friday May 17, 2024

مولانا طارق جمیل نے کورونا وائرس کا شکست دے دی الحمداللہ میرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔ مولانا طارق جمیل کا ٹویٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف مذہبی رہنما مونالا طارق جمیل نے وبائی مرض کورونا وائرس کو شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ممتاز عالم دین و مبلغ مولانا طارق جمیل کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے تاہم اب کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ممتاز عالم دین و مبلغ مولانا طارق جمیل کی صحت میں بہتری آ رہی تھی۔ تاہم اب انہوں نے وائرس سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل کر لیا ہے۔ مولانا طارق جمیل اب روبہ صحت ہیں اور انہیں معمول کی ادویات دی جارہی ہیں۔ مولانا طارق جمیل کورونا کے باعث راولپنڈی کے سی ایم ایچ میں زیرِ علاج تھے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ آپ سب مٌحبین کی دعاوں سے میرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے،مکمل صحتیابی کےلئے ابھی مزید آپ سب کی دعاوں کا محتاج ہوں۔ طارق جمیل نے مزید کہا کہ اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔ ۔واضح رہے کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اطلاع دی تھی کہ ان کی گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آ گیا، اطبّاء کے مشورے سے اسپتال میں داخل ہو گیا ہوں، تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کی کورونا سے جلد صحتیابی کے لیے دعا کی تھی۔مولانا طارق جمیل کی صحتیابی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا۔ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ مولانا طارق جمیل کی کورونا سے جلد اور مکمل شفایابی کے لیے دعاگو ہوں۔

FOLLOW US