Saturday May 4, 2024

پی ڈی ایم جلسہ، کرسیاں فراہم کرنیوالے دکاندار کیخلاف مقدمہ درج،دکاندار میاں شاہد کی دکان ’’ میاں پلاسٹک‘‘ سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کیا۔۔

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے میں کرسیاں فراہم کرنے والے دکاندار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے کیٹرنگ سروس والوں کو آگاہ کیا گیا تھا کہ سامان فراہم کرنے والے دکاندار کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھ کر سامان فرہم کریں۔ لیکن دکاندار میاں شاہد نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلسے کے لیے 7 ہزار کرسیاں فروخت کیں۔ جس پر تحصیل دار اسماعیل شاہد کی مدعیت میں میاں شاہد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ میاں شاہد کیخلاف مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج کیا گیا ہے۔ میاں شاہد کیخلاف ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ دکاندار میاں شاہد کی دکان ’’ میاں پلاسٹک‘‘ سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 7 ہزار کرسیاں فروخت کی گئیں جس پر دکاندار جرم کا مرتکب ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی جلسے میں کیٹرنگ کا سامان فراہم کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔

FOLLOW US